اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وحید احمدی نے ارنا کے ساتھ گفتگو کے دوران شام میں حزب اللہ لبنان کے پانچ مجاہدین اور ایک ایرانی کمانڈر کی شہادتوں پر منتج ہونے والے اسرائیل کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حزب اللہ وہ پہلی تنظیم ہے جس نے صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامت کی اور اس کی طاقت کا طلسم چکنا چور کردیا۔ وحید احمدی نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت ان دنوں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ وہ بہت طاقتور ہے لیکن سب جانتے ہیں کہ صیہونی حکومت اپنی کمزوری کی وجہ سے مظالم و جرائم کا ارتکاب کررہی اور دوسروں پر الزامات لگا رہی ہے۔ واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان نے اتوار کی شام کو ایک بیان جاری کر کے کہا تھا کہ شام کے علاقے قنیطرہ میں حزب اللہ لبنان کے مجاہدین پر صیہونی حکومت کے حملے میں بعض مجاہدین شہید ہوگۓ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲